کنگن//سرینگر سے کرگل کی طرف جارہی ایک مال بردار ٹرک کنی پھتری کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر جاکر سو فٹ گہری کھائی میں جاگری ۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سونہ مرگ یونس رشید پولیس پارٹی کے ہمراہ جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوئے اور ڈرائیور کو گاڑی سے باہر نکال کر سونہ مرگ ہسپتال پہنچایا جہاں ڈرائیورکا علاج کیا گیا ۔ایس ایچ او نے بتایا کہ ڈرائیور کو معمولی چوٹ آئی تھی اور اس کی حالت بہتر ہے تاہم گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔