جموں//زراعت کے وزیر غلام نبی لون ہانجورہ نے جموں میں کام کر رہے کرشی وگیان کیندروں کے کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں سکاسٹ جموں کے وائس چانسلر اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی ۔ وزیر نے کہا کہ سرکار کسانوں کی آمدن کو دوگنا کرنے کیلئے پُر عزم ہے اور اس سلسلے میں تمام لازمی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے سکاسٹ جموں کے وائس چانسلر کو دلواس رام بن میں کیندر کے قیام کیلئے اراضی کا معاوضہ کی فراہمی کے حوالے سے منصوبہ تیار کرنے اور رام نگر اور کشتواڑ کے کرشی وگیان کیندروں کا جائیزہ لینے کیلئے سلیکشن کمیٹی بھیجنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے مختلف سکیموں کے بارے میں کسانوں میں بیداری پیدا کرنے پر زور دیا ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ سکاسٹ جموں میں مختلف کاموں کیلئے ساڑھے 9 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔