عظمیٰ نیوز سروس
گروگرام// ملک کی معروف فضائی کمپنی ایئر انڈیا نے اپنے موبائل ایپ میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے سفر سے متعلق تمام سہولتوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کر دیا ہے۔کمپنی نے جمعرات کوبتایا کہ اس کا نیا ایپ کمپنی کی اپنی ڈیجیٹل ٹیم نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ اسے مسافروں کی بدلتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے تاکہ سفر کے ہر مرحلے کو زیادہ ا?سان، مو?ثر اور بہتر انداز میں مکمل کیا جا سکے۔نئے ایپ میں ٹکٹ بکنگ، ادائیگی، ہوائی اڈے کی خدمات، سفر میں رکاوٹ کی صورت میں معاونت، بیگیج ٹریکنگ، لائلٹی پروگرام کے انتظام اور مصنوعی ذہانت (اے ا?ئی) سے چلنے والی معاونت سمیت تمام سہولتیں ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گی۔کمپنی کے مطابق، نئے ان ہاوس بکنگ انجن کی مدد سے صارفین تیز، آسان اور صارف دوست انٹرفیس کے ذریعے پروازوں کی تلاش، بکنگ اور اضافی خدمات سے ایک ہی پلیٹ فارم پر استفادہ کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ ان ہاوس پیمنٹ آرکسٹریشن پلیٹ فارم کو بھی شامل کیا گیا ہے، جو ادائیگی کے عمل کو مزید آسان بناتا ہے اور پرکشش پیشکشوں کے ساتھ چیک ا?و?ٹ کے مرحلے کو زیادہ سہل بناتا ہے۔کمپنی نے بتایا کہ سفر میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کی صورت میں صارفین ہوم اسکرین سے ہی ہوٹل میں قیام اور ا?مدورفت کی سہولت جیسی خدمات بھی حاصل کر سکیں گے۔