سرکاری کام میں خرد برد کا الزام تحقیقا ت کا مطالبہ ،کام مکمل کرنے کی اپیل

 بختیار کاظمی

سرنکوٹ//سرنکوٹ کی پنچایت لور سانگلہ میں ساڑھے تین لاکھ روپیے کا بل نکالا گیا ہے جبکہ موقع پر کلوٹ کا ایک ہی اپروچ بنایاگیا ہے جو بمشکل 60سے 70ہزار روپئے میں تیار کیا جا سکتا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ پنچایت گرانٹ سے چھ لاکھ روپیے کلوٹ کے لیے رکھا گیا تھا جس میں ایک کلوٹ تیار کرنا تھا لیکن ٹھیکیدار نے صرف ایک طرف کا پاوہ تیار کر کے محکمہ کی ملی بھگت سے ساڑھے تین لاکھ روپیے کا بل نکال لیا اور کام ادھورا پڑا ہے۔ مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر سے مداخلت کی اپیل کی کہ فوری طور پر اس کی انکوائری کی جائے کہ ایک آٹھ فٹ پاوے کا بل ساڑھے تین لاکھ روپیہ کس طرح بنایا گیا ہے، ایسےملازموں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ غریب عوام کا پیسہ ضائع نہ ہو۔