جموں // قانون ساز اسمبلی میں ایم ایل اے رفیع آباد یاور دلاور میر نے گورنر کے خطبہ پر شکریہ کی تحریک کے حق میں بولتے ہوئے اس مسودے کو حقیقی معنوں میں ایک ویژن ڈاکیومنٹ قراد دیا ۔انہوں نے پتھر بازوں کے خلاف ایف آئی آر کو ختم کرنے کے حکومت کے فیصلے کی ستائش کی اور کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں بندوق کے بدلے قلم کاپی ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی سرکار نے نوجوانوں کے ذہن سے منفی خیالات سے رجحانات دور کرنے کی خاطر موجودہ حکومت نے کئی ایک فائندہ مند اور حوصلہ بخش اقدمات کئے ہیں ۔یاور نے کہا کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کے ذہنوں سے بندوق کلچر کو نکال کر ایک صحت مند اور خوش آئیند معاشرہ تعمیر کرنے کی خواں ہے ۔انہوں نے 60ہزار کیجول لیبروں اور عارضی بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمین کو باقاعدہ بنانے کے بارے میں حکومت کے فیصلے کو ایک جراتمندانہ قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کی رو سے انہیں فائیدہ پہنچے گا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تشدد کے شکار لوگوں کی بازآبادکاری کیلئے ٹھوس نوعیت کے اقدمات کئے ہیں۔