سرنکوٹ/ سرنکوٹ کے استاد محلہ وارڈ نمبر11میں پانی کی پائپیں بوسیدہ ہو چکی ہیں ۔ مقامی شہری محمد فاروق خان نے بتایا کہ کئی سال گزر گئے مگر محکمہ پی ایچ ای نے مذکورہ پائپوں کی مرمت نہیں کی جس کی وجہ سے پانی میں گندگی جا رہی ہے اور پائپوں پر لگایا گیا وال بھی ٹوٹ چکا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ وہ بہت پریشان ہیں اورسوشل میڈیا پر ویڈیو بنا کر وائرل کرنا پڑی تاکہ لوگوں کی سنوائی ہو۔انہوںنے اعلی آفیسران سے ایپل کی کہ وہ فوری نئی پائپیں ڈالی جائیں تاکہ لوگوں کو معیاری پانی دستیاب ہو سکے۔