سرنکوٹ//سرنکوٹ پولیس کی جانب سے چیکنگ مہم کے دوران 23 گاڑیوں کو چالان کیا گیا۔ انچارج ایس ایچ او پولیس تھانہ سرنکوٹ الطاف حسین نے فائر بریگیڈ کے مقام پر دو پہر کے بعد ناکہ لگا کر گاڑیوں کے کاغذات چیک کئے اور لائسنس و گاڑی کاغذات کے بغیر ڈرائیوروں کو تئیس چالان کئے ۔ انچارج ایس ایچ او نے ڈرائیوروں کو سخت ہدایات جاری کیں کہ آئندہ بازار میں گاڑیاں پارکنگ نہ کی جائیں اور اﺅرلوڈنگ سے بھی گریز کیاجائے ۔انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی شخص ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا تو اسکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔