سرنکوٹ //آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ آفس سرنکوٹ میں چھ روزہ تربیتی کیمپ کا افتتاح کیا گیاجس میں آنگن واڑی ورکران کو تربیت دی جائیگی۔سی ڈی پی او سرنکوٹ تاج السناء نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی سی ڈی ایس میں کام کرنے والوں کا بہت بڑا رول ہوتا ہے اور بچوں کی دیکھ بھال اور بنیادی تعلیم کا ذمہ ٓائی سی ڈی ایس محکمہ پہ ہوتا ہے اس لئے نہایت ہی ایمانداری اور دیانتداری سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقعہ پرایس ڈی ایم سرنکوٹ نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ جوش و ولولہ سے کام کیا جائے تاکہ ہر ضرورت مند کو فائدہ پہنچ سکے۔اس موقعہ پر سی ڈی پی او سرنکوٹ تاج النساء نے نو نہال کی دیکھ بھال اور بنیادی تعلیم کے اغراض و مقاصد کو بیان کیا۔6 دنوں کے اس تربیتی کیمپ میں چالیس آنگن واڑی ورکران نے تربیتی کیمپ میں نام درج کروایا اور مختلف عنوان بھی دیں گے۔اس موقعہ پر سی ڈی پی او بفلیاز سپروائزر ریسورس پرسن پونچھ بھی موجود تھے۔