جموں//گرین جموں وکشمیر مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے محکمہ جنگلات کے جموں ڈیویژن کی طرف سے سدھرا میں شجرکاری مہم چلائی گئی ۔ اس دوران ایس ایس پی جموں تیجندر سنگھ ، ایف آئی ایس الوک کے آر موریا، ڈی ایف او جموں ونے کمار و دیگران بھی موجو دتھے ۔اس دوران مختلف اقسام کے لگ بھگ ایک سو پودے لگائے گئے ۔ ڈی ایف او جموں نے بتایاکہ محکمہ جنگلات کی طرف سے گرین جموں وکشمیر مہم شروع کی گئی جس کے تحت مختلف اقسام کے پیڑ پودے لگائے جانے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی اس مہم کا حصہ بنیں۔