منڈی//جہاں پورے ملک میں سرکاری وغیر سرکاری تنظیمیں سوئوچھ بھارت مشن چلارہی ہیںوہی سب ضلع ہسپتال منڈی کے صدر دروازے کے باہر گندگی کے ڈھیر جمع ہیںجس کو دیکھ کر لگتاہے کہ یہ مشن منڈی میں برائے نام ہے۔ سب ضلع ہسپتال منڈی کے صدر دروازے کے باہر گزشتہ پانچ روزسے گندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں جس سے ہسپتال میں آنے جانے والے مریضوں اور تیمارداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محمد رشیدنامی شہری کے مطابق ان کا گزر روزانہ ہسپتال کے سامنے سے ہوتا ہے اور وہ دیکھ رہے ہیں کہ گندگی کے ڈھیر ایسے ہی پڑے ہوئے ہیںجس کی بدبوسے مریض تو مریض بازار سے گزر نے والا ہر شخص مرض میں مبتلا ہو جائے گا ۔