جموں//الیکشن ڈیپارٹمنٹ سانبہ نے ضلع کے ناخیزرائے دہندگان کیلئے ایک ورکشاپ کاانعقاد کیا۔اس دوران ڈپٹی کمشنرایس راجندرسنگھ تارانے 18سا ل سے زائدعمرکے ناخیزافرادسے کہاکہ وہ ووٹرفہرستوں میں اپنے ناموں کااندراج کرواکرانتخابی عمل میں اپنے کردارکویقینی بنائیں۔ورکشاپ کے انعقادکامقصد معذورافرادکو انتخابی عمل کے بارے میں تفصیلی جانکاری دیناتھا۔ورکشاپ کے دوران انتخابی فہرستوں کی تیاریوں اورلوگوں کوبیدارکرنے کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس دوران کثیرتعدادمیں معذورافراد، سرکاری اہلکاروِبی ایل اوز، این جی اوزکے نمائندوں نے ورکشاپ میں حصہ لیا۔اس موقعہ پر شرکاء نے الیکشن ڈیپارتمنٹ کی جانب سے انتخابی فہرستوں کی تیاریوں کے سلسلے میں اپنے تجربات مشترک کئے ۔اس دوران اے سی آرنے نوجوانوں سے کہاکہ وہ جوش وخروش سے اپنے ووٹ کااستعمال کرکے جمہوریت کومضبوط بنانے میں اپناکرداراداکریں۔انہوں نے سرکاری محکموں اوراین جی اوزسے اپیل کی کہ وہ انتخابی فہرستوں کی تیاری میں الیکشن ڈیپارٹمنٹ کوتعاون دیں۔