سالانہ میلہ کھیر بھوانی سینکڑوں کشمیری پنڈت قافلوں میں تولہ مولہ پہنچ گئے

سرینگر//کشمیری پنڈت عقیدت مندوں کے ایک بہت بڑا گروپ جمعہ کی شام سالانہ کھیر بھوانی میلے میں شرکت کرنے کی غرض سے تولہ مولہ پہنچ گیا۔درجنوں گاڑیوں پر مشتمل 2400کشمیری پنڈتوں کا قافلہ میلے میں شرکت کررہا ہے جبکہ اسی تعداد میں مزید عقیدت مند آنے والے ہیں۔آج یعنی اتوار کو منعقد ہونے والے سالانہ میلے کیلئے تولہ مولہ میں واقع راگنیا دیوی کے مندر پر پہنچنے والے عقیدت مندوں میں انتہائی جوش و خروش تھا۔کشمیری پنڈتوں میں خواتین اور بچوں کی خاصی تعداد بھی شامل تھی۔کشمیری پنڈتوں کی زیادہ تعداد جموں سے ایک روز قبل ہی روانہ ہوئے تھے جنہوں نے رام بن میں رات گذاری تھی۔

 

 

 

اس قافلے میں ساڑھے چار ہزار لوگ تھے لیکن حکام کا کہنا ہے کہ تولہ مولہ میں 24کشمیری پنڈت جمعہ کی شام پہنچ گئے جن کیلئے کھانے پینے کا انتظام ضلع انتظامیہ نے کیا تھا۔سنیچر کی صبح عقیدت مندوں نے آرتی میں حصہ لیا اور پوجا پاٹ کیا۔تاہم خواتین اور بچوں سمیت عقیدت مندوں نے انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ یہاں یاتریوں کے لیے پینے کا پانی، رہائش وغیرہ جیسی سہولیات نہیں ہیں۔حکام کو معلوم تھا کہ ہم یہاں آ رہے ہیں اور انہیں ہمارے لیے مناسب انتظامات کرنے چاہیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکام نے کمیونٹی کو یقین دلایا تھا کہ مندرپر تمام سہولیات دستیاب ہوں گی، لیکن اس طرح کے کوئی انتظامات نہیں تھے۔ڈپٹی کمشنر، گاندربل، شیامبیر نے کہا کہ کچھ سماج دشمن عناصر غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔”گزشتہ رات عقیدت مند یہاں پہنچے، ان کے قیام کے لیے کھانا اور دیگر سہولیات موجود تھیں، لیکن خراب موسم کی وجہ سے پانی کچھ خیموں میں گھس گیا۔ ہم نے تمام زائرین کے ساتھ میٹنگ کی اور ہم ان کے مسائل حل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس رہائش کی مناسب سہولیات موجود ہیں، لیکن اس کے باوجود احتجاج کیا گیا۔ ہمیں سمجھنا چاہیے کہ یہاں 2,400 زائرین تھے اور صرف 12 لوگوں نے احتجاج کیا۔ادھرمیلہ کھیر بھوانی کی سالانہ تقریبات کے پیش نظر، ٹریفک پولیس نے کھیر بھوانی مندر آنے والی گاڑیوں کے لیے روٹ پلان جاری کیا ۔سالانہ توقع ہے کہ بڑی تعداد میں عقیدت مند مندر میں آئیں گے اور میلے کے اختتام تک وہیں رہیں گے۔” تمام تلمولہ جانے والی گاڑیوں کیلئے 26 سے 29 مئی تک ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی۔ ٹریفک پلان کے مطابق، سرینگر سے آنے والی ٹریفک پاندچھ،بیہامہ،توحید چوک،دھومب کدل، پولیس لائنزتلمولہ،سنٹرل یونیورسٹی جنرل پارکنگ کو اپنائے گی۔ جبکہ روانگی سنٹرل یونیورسٹی جنرل پارکنگ ،بارسو ڈانگر پورہ ، تھیرو – دھومباکدل ، توحید چوک ،بیہامہ پاندچھ اورسری نگر سے ہوگی۔