مینڈھر//اسی ماہ کی پانچ تاریخ کو منکوٹ تحصیل کے چھجلہ علاقہ میں ایک ہی کنبہ کے درمیان ہوئے اراضی تنازعہ میں زخمی ہوکر گزشتہ روز دم توڑ دینے والے سابق فوجی کو سپرد خاک کردیاگیا۔سابق فوجی کو اپنے آبائی گائوں چھجلہ میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ بڑی تعدادمیں لوگوں کی موجودگی میں سنیچروار کو سپرد خاک کیا گیا۔واضح رہے کہ اس تصادم آرائی میں ایک درجن سے زائد لوگ زخمی ہوئے تھے جن میں سے سابق فوجی محمد مطلوب ولد محمد عیسیٰ سکنہ چھجلہ کی حالت کو نازک دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے جموں مڈیکل کالج منتقل کیا تھا لیکن فوج نے اس کو اپنی تحویل میں لے کر کمانڈ ہسپتال ادھمپور منتقل کیا جہاں وہ زیر علاج رہا اور گزشتہ روز وہیں دم توڑ بیٹھا۔اسے لواحقین نے جمعہ کو دیر رات اپنے آبائی گائوں چھجلہ لاکردفن کردیا۔اس موقعہ پر فوج کی طرف سے ڈیوٹی برگیڈ کمانڈر کے علاوہ کئی فوجی آفیسران بھی موجود تھے۔