جموں //گورنمنٹ گاندھی میموریل سائنس کالج میں جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ’سوچھ بھارت ابھیان ‘کے عنوان سے پروگرام کاہتمام کیا گیا ۔مئیر جموں چندر موہن گپتا کی ہدایت پر منعقدہ پروگرام میں ڈپٹی مئیر اور سوچھ بھارت ابھیان کمیٹی کے اراکین کے علا وہ کالج کے مختلف شعبوں کے سٹاف ممبران و طلباء نے بھی شرکت کی ۔اس بیداری پروگرام کے دوران سوچھ بھارت ابھیان کمیٹی کے اراکین نے طلباء کو صفائی ستھرائی ،’سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ‘اور سوچ بھارت مشن کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔مقررین نے کہاکہ قدرتی ماحولیاتی توزان کو بر قرار رکھنے کیلئے ہر ایک فرد کو چاہیے کہ وہ اپنا رول ادا کرئے ۔اپنے خطاب میں جموں مئیر نے کہاکہ جموں شہر کو ملک میں سر فہرست دس شہروں میں شامل کر نے کیلئے ہر ایک فرد کو جموں میونسپل کارپوریشن کیساتھ تعاون دینا چاہیے ۔اس موقعہ پر کالج پرنسپل ،وئس پرنسپل ،مختلف شعبوں کے ایچ او ڈی و دیگر پروفیسر اور این سی سی رضا کار بھی موجود تھے ۔