سرینگر//سائبر پولیس کشمیر زون نے 30موبائل فون برآمد کر کے انہیں حقےقی مالکان کے حوالے کر دیاجن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ انچارج سائبر پولیس کشمیر کی نگرانی میں ایک تکنیکی ٹیم نے اپنی تما م صلاحیتو ں کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف اقسام کے ایسے 30 سمارٹ موبائل فون برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کرلی جو لوگ کھوچکے تھے ۔آئی جی پی کشمیر کی ہدایت پر سائبر پولیس کشمیر کی جانب سے مختلف بیداری پروگرام شروع کئے گئے ہیں ، جس میں عام لوگوں کوآن لائن دھوکہ دہی اور گھوٹالوں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔عوام نے سائبر پولیس کشمیر کی ان کوششوں کی سراہنا کی ہے۔سائبر پولیس اسٹیشن کشمےر زون نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ اپنے بینک اکاﺅنٹ کی تفاصیل جیسے او ٹی پی اور سی وی وی نمبر وغیرہ شیئر نہ کریں۔