بانہال//بانہال کے گنڈ ٹھٹھاڑ علاقے میں ریچھ کے ایک حملے میں ایک ایک خاتون زخمی ہوگئی اور اسے شدید زخمی حالت کے پیشِ نظر سب ضلعی ہسپتال بانہال سے صدر ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا ۔ ایمبولینس کو بانہال سے قاضی گنڈ تک ہی دینے کے خلاف زخمی خاتون کے رشتہ داروں نے احتجاج کیا ۔ پولیس نے زخمی خاتون کی شناخت گلشن بیگم زوجہ ثنا اللہ شیخ ساکنہ گنڈ ٹھٹھاڑ بانہال کے طور کی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ خاتون منگل کی صبح اپنے کھیتوں سے گھر کی طرف آرہی تھی کہ وہاں جھاڑیوں سے ریچھ نمودار ہوا اور خاتون پر حملہ اور ہوا۔ خاتون کی چیخ و پکار سننے کے بعد قریبی وادی کے لوگ بچا ﺅکیلئے دوڑ پڑے مگر ریچھ بھاگ چکا تھا ۔ انہوں نے زخمی خاتون کو بانہال ہسپتال منتقل کیا جہاں سے اسے ایس ایم ایچ ایس سرینگر منتقل کیا گیا ۔اس خاتون کی منتقلی کیلئے قاضی گنڈ تک ہی دی گئی انتہائی نگہداشت والییا Critial care ایمبولینس کو لیکر زخمی خاتون کے تیماردار نے احتجاج کیا اور بعد میں اسی ایمبولینس کے ذریعے زخمی کو قاضی گنڈ تک اور وہاں سے دوسری ایمبولینس کے ذریعے سرینگر منتقل کیا گیا ۔ ہسپتال زرائع نے بتایا کہ ایمبولینس میں سوار تیمارداروں نے قاضی گنڈ کے مقام پر کریٹیکل کئیرایمبولینس کو پردے وغیرہ پھاڑ کر نقصان پہنچایا گیا ہے اور اس سلسلے میں مزید تفصیلات آیا چاہتی ہیں۔ اس سے پہلے بات کرنے پر بلاک میڈیکل افسر بانہال ڈاکٹر رابعیہ خان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کریٹیکل کئیر ایمبولینس GPSسے لیس گاڑی ہے ور ضلع رام بن کی حدود سے باہر اسے نہیں بھیجا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیور کی طرف سے اپنی حدوں سے باہر جانے کی صورت میں اسے اوپر دہلی سے ہی الرٹ کیا جاتا ہے اور حکم عدولی کی صورت میں ڈرائیور کی ملازمت بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔