جموں//نیشنل کانفرنس لیڈروسابقہ ایم ایل اے بملالتھرانے یوم خواتین کے موقعہ پرمیراصاحب میں منعقدہ عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سماجی ترقی میں عورت کارول اہم ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگرعورتوں کوتمام سہولیات فراہم کی جائیں تویہ ملک اورریاست سماجی ،اقتصادی اورسیاسی ترقی میں اہم رول اداکریں گی۔انہوں نے کہاکہ خواتین نے محنت ،لگن اوراپنی صلاحیت کالوہامنواتے ہوئے ہرمیدان میں کامیابی حاصل کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج کے تیزرفتارترقی کادورجاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب خواتین نے برابرکام اوربرابراُجرت کیلئے آوازبلندکی اورملک کی ترقی اورتبدیلی میں اہم کردار نبھایا۔لتھرانے موجودہ حکومت کوتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ بی جے پی اورپی ڈی پی نے ریاست اورمرکزمیں خواتین کومکمل اختیارات نہ دیئے ہیں۔ ریلی میں صوبائی صدراین سی دویندرسنگھ رانا ،ریاستی نائب صدررتن لال گپتا ، یوتھ صدراعجازجان، وجے لوچن، عبدالغنی تیلی،نریندرسنگھ، بلوینڈرسنگھ، سابقہ ،جیوتی ، رانی،وینا، نکی وغیرہ موجودتھے۔