جموں//صحت و طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت نے آئی پی پی آئی پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر میں بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلا کرکیا۔پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر پون کوتوال اور محکمہ کے سینئر افسران ا س موقعہ پر موجود تھے۔گاندھی نگر ہسپتا ل کے احاطے میں ایک ماڈل پلس پولیو کیمپ قائم کیا تھا جہاں پانچ برس کے کم عمر کے درجنوں بچوں کو پلس پولیو مخالف قطرپلائے گئے۔اس موقعہ پر بالی نے خطاب کرتے ہوئے محکمہ صحت کے ان کوششوں کو دہرایا جو ریاست کو پولیو سے آزاد کرنے کے سلسلے میں کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سال 2010ء سے ریاست میں کوئی بھی پولیو کا کیس درج نہیں کیا گیا لیکن ہمسایہ ممالک کے اس بیماری سے متعلق خدشات کو رد نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے محکمہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے افسران اور متعلقین لوگوں کو اس بیماری سے جانکاری فراہم کرتے ہوئے انہیں ضروری ایمونائزیشن کی سہولیات فراہم کرتا آیا ہے۔