جموں//روٹری کلب جموں کی جانب سے رجت سنگھ (ریٹائرڈ) کی صدارت میں مہادان پروجیکٹ آف روٹری انٹرنیشنل کے پرچم تلے عطیہ خون کے ایک کیمپ کاانعقاد کیاگیا۔ روٹاایکٹ کی 50ویں برسی منانے کے سلسلے میں روٹاایکٹ کی طرف سے زائد از 23 ممالک میں 12مارچ سے 18مارچ 2018کے دوران 418 عطیہ خون کے کیمپوں کاانعقاد کیاگیا۔