اوڑی// اوڑی میں محکمہ صحت نے ایک لیبارٹری، ایک ڈینٹل کلنک اور ایک کلیکشن سنٹر کو رجسٹریشن دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے سربمہر کیا۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بارہمولہ ڈاکٹر بجن کور کی سربراہی میں محکمہ صحت کی ایک ٹیم نے اوڑی میں قائم کلنک اور ڈائیگوناسٹک سینٹرس کا معائنہ کیا جس دوران ٹیم نے رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے ایک لیبارٹری, ایک ڈینٹل کلینک اور ایک کلیکشن سینٹر کو سیل کر دیا۔ آفیسر کے ہمرہ بلاک میڈیکل آفیسر اوڑی ڈاکٹر محمد رمضان میر، پولیس اہلکار اور محکمہ صحت کے ملازم بھی تھے۔