جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدراورایم ایل اے نگروٹہ دویندرسنگھ رانانے نابینانوجوانوں کیلئے منعقدہ دوروزہ ٹرائی اینگلرکرکٹ ٹورنامنٹ کاافتتاح کیا۔اس موقعہ پر دویندرسنگھ رانانے کرکٹ کوپیارومحبت کاکھیل قراردیتے ہوئے نابینانوجوانوں کیلئے کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقادپرخوشی کااظہارکیا۔یہ ٹورنامنٹ گذشتہ روزصبح کے وقت گلشن گرائونڈمیں شروع ہوئی جس کاانعقاد نیشنل فیڈریشن آف بلائنڈ،جے اینڈکے چیپٹر ،نے کیاہے ۔اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں پنجاب ،اترپردیش اورجموں کشمیرکی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔اس موقعہ پرخطاب کرتے ہوئے رانانے کہاکہ کھیل مقابلے آپس میں پیارکوبڑھاتے ہیں اوراس طرح سے نابیناافرادکیلئے مندروں کے شہرمیں ٹورنامنٹ کاانعقادخوش آئندپہل ہے۔انہوں نے کہاکہ معذورافرادبے شمارصلاحیتوں سے مالامال ہوتے ہیں اوران کے ٹیلنٹ کومثبت سمت میں گامزن کرنے کی ضرورت ہے۔اس دوران رانانے منتظمین کی کوششوں کوسراہاکہ انہوں نے جسمانی طورمعذورنوجوانوں کی بہبودکیلئے اقدامات اٹھائے۔انہوں نے نابیناافرادکو روشن مستقبل کی توقعات اورتمنائیں پیش کیں۔اس دوران ٹورنامنٹ کاافتتاحی میچ جموں وکشمیراورپنجاب کی ٹیموں کے درمیان ہوا۔اس دوران کنوینر نیشنل فیڈریشن آف بلائنڈ موہندرکے بڑیال بھی موجودتھے۔اس موقعہ پر یوتھ سپورٹس سیکریٹری بلائنڈ ایسوسی ایشن نوین الابت،بلویندرسنگھ جنرل سیکریٹری ،نیشنل فیڈریشن آف بلائنڈپنجاب اورضلع سوشل ویلفیئرافسرجموں بھی موجودتھے۔