بانڈی پورہ//عازم جان //رام پورہ بانڈی پورہ میں ایک جوان خاتون کی پراسرارحالات میں موت ہوئی ہے جبکہ اُس کے مائیکے والوں نے الزام لگایا ہے کہ اُس کے سسرال میں اُسے زہر دیاگیا جبکہ سسرال والوں نے کہا کہ خاتون نے کوئی زہریلی شئے کھاکر خودکشی کی۔اطلاعات کے مطابق بانڈی پورہ سے تین کلومیٹردوررام پورہ کی ایک32برس کی خاتون نے سوموارصبح کوگھرمیں کوئی زہریلی شئے کھالی جس کی وجہ سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔گھروالوں نے اُسے فوری طور بے ہوشی کی حالت میںضلع اسپتال بانڈی پورہ پہنچایا،جہاں ڈاکٹروں نے اُسے سرینگر منتقل کیا۔اطلاعات کے مطابق ایس ایم ایچ ایس اسپتال پہنچانے کے بعد خاتون نے دم توڑ دیا۔مائیکے والوں نے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں بھی احتجاج کیا اور اُس کے سسرالیوں پر الزام لگایا کہ انہوں نے اُسے زہر دے کر مارا ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزیدتحقیقات شروع کردی ہے۔