رام بن // جموںسرینگرقومی شاہراہ پر چناب کے بر لب رام بن ضلع صدر مقام کے بازار کی حالت نا گفتہ بہہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں و مسافروں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ رام بن صدر مقام جو کہ میونسپل کے دائیرے میں بھی ہے لیکن اس کے با وجود اس شہر کو جاذب نظر بنانے کے لئے کوئی ٹھوس قدم اٹھایا نہیں جا رہا ہے ۔ اسی بازار سے جہاں بیروکریٹ گزرتے ہیں وہیں بڑے بڑے سیاستدان اور ملک و بیرون ملک سے آنے والے سیاح بھی اسی شہر کیچڑ سے گزرتے ہیں ۔ رام بن شہر میونسپل دائیرے میں آنے سے کچھ قدرے یہ یقین ہو گیاتھا کہ اس شہر کی حالت بہتر ہو گی لیکن آج اگرکوئی پیدل چلنا چاہئے گا تو وہ بازار بالخصوص شاہراہ پر پیدل نہیں چل سکے گا اور بس اسٹینڈ کے اندر جانے کے لئے لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ٹی آر سی کی جانب سے اگر چہ نالیوں کا کام جاری ہے لیکن اوپر سے آنے والا گندہ پانی بیچ سڑک پرجاتا ہے جس وجہ سے مٹی کے ساتھ مل کر کیچڑ بنی ہوئی ہے اور لوگوں کے ساتھ ساتھ یہاں دکانداروں کو بھی شدید پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے ۔گزشتہ روز جب خود یہ حالت آنکھوں سے دیکھی تو ایسا لگا کہ یہاں پر انتظامیہ نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ میونسپل انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ تعمیری کام کے ساتھ ساتھ اس سے پیدا ہونے والی دوسرے مسائل کی طرف بھی دھیان دیں تا کہ یہاں پر مسافروں کو پریشانیوں سے دوچار نا ہونا پڑے ۔