راجوری//راجوری میونسپل حدود کے وارڈ 13 میں سڑک رابطے کی عدم دستیابی سے مقامی لوگوں کو مشکلات کاسامناہے ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنرراجوری سے ملاقات کرکے ان سے مطالبہ کیاکہ وارڈ کے عوام کیلئے روڈ کی تعمیر کی جائے ۔وفد کے ارکان نے کہاکہ علاقہ کومیونسپل حدود میں توشامل کردیاگیاہے تاہم سڑک رابطے کی عدم دستیابی باعث تشویش بنی ہوئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ سڑک رابطہ اہم اورضروری ہے لیکن رقوما ت ہونے کے باوجودبھی سڑک کے تعمیراتی کاموں کوشروع نہیں کیاجارہاہے جس کی وجہ سے عوام بنیادی سہولیات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ محمد اسلم نے بتایاکہ ڈی سی راجوری نے یقین دلایاہے کہ وہ اس معاملے میں کوئی اقدام کرکے عوام کی مشکلات کا ازالہ کیاجائے گا۔