راجوری//پوسٹ گریجویٹ کالج راجوری طلباء کا ایک وفد عاقب وانی کی سربراہی میں ایس ایس پی راجوری سے ملاقی ہوااور طلباء کی مشکلات اور کئی دیگرمسائل پر بات کی ۔ عاقب وانی نے بتایا کہ وفد نے ایس ایس پی راجوری سے ملاقات کرکے یہ بتایا کہ پولیس کے ایک اہلکار نے کالج کے طالب علم کی نامعلوم وجوہات کی بنیادپر مارپیٹ کی ہے جس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ کالج جانے والے طلباء کو تین گاڑیاں تبدیل کرنی پڑرہی ہیں جو ایک طرح سے طلباء کے لئے مہنگا ثابت ہورہا ہے اور وہیں دوسری طرف وقت کاضیاں بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجہ سے آنے والے طالب علموں کو پہلے گجر منڈی اور پھر وہاں سے اسپتال تک پھر وہاں سے کالج کے لئے جانا پڑرہا ہے جو نہایت دشوار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منڈی اور جواہر نگر پنجہ چوک سے گاڑیاں لگائی جائیں تاکہ وہ وقت پر اور آسانی سے کالج پہنچ پائیں ۔ انہوں نے کہا کہ تین کلومیٹر طے کرنے کے لئے تین گاڑیاں بدلنا ان کیلئے پریشانی کا سبب بناہواہے۔ طلباء کو ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس نے یقین دلایاکہ ان کے مطالبات پورے کئے جائیںگے ۔