راجوری+مینڈھر//لگاتار جاری موسلادھار بارشوں کے نتیجہ میں راجوری اور پونچھ میں متعدد رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا جبکہ اس دور ان مکان کے ملبے تلے دب کر ایک لڑکی زخمی ہوئی ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق کیول بدھل میں خادم حسین اورقاسم حسین کے مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا اور ان کا کچھ حصہ ڈھہ گیا۔تاہم کسی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔ اسی طرح کے ایک واقعہ میں کالاکوٹ علاقے میں عبدالقیوم کا مکان زمیں بوس ہوگیا جس کے ملبے تلے دب کر اس کی بیٹی ریمہ جان زخمی ہوئی تاہم اسے ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں علا ج کیاجارہاہے ۔نوشہرہ کے جھنگڑ او رسیری علاقوں میں بھی دو ڈھانچوں کو نقصان پہنچاہے ۔وہیں مینڈھر کے علاقہ گلہوتہ میں ایک شخص کا گائو خانہ بارش کی وجہ سے گر گیا جس کے باعث دو بھینسیں زخمی ہوئی ہیں ۔یہ گائو خانہ محمد رفیق ولد لال خان کاتھا جو منہدم ہوگیاہے ۔