راجوری//ٹریفک پولیس نے راجوری میں کئی مقامات پر ناکے لگاکرقوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی ۔ ایس ایس پی ٹریفک مشتاق چودھری کی سربراہی میں ڈی ٹی آئی راجوری ،ڈی سی پی ٹریفک راجوری نے عملہ سمیت کئی مقامات پر ناکے لگائے اور اس دوران 40موٹر سائیکل ضبط کرلے گئے جبکہ دیگر بڑی چھوٹی کئی گاڑیوں کے چالان بھی کئے گئے ۔ ایس ایس پی ٹریفک نے بتایا کہ ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی غرض سے راجوری میں آج مہم چلائی گئی جو کافی حد تک کامیاب رہی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک نظام کو بہتر بنائے جانے کی خاطرریاست بھر میں ہمہ گیر مہم چلائی جارہی ہے ۔ انہوں نے اس موقعہ پر گاڑی ڈرائیوروں کو سیٹ بیلٹ ،موٹرسائیکل سواروںکو ہیلمٹ پہننے کی تاکید بھی کی ۔اس دوران مسافرگاڑیاں چلانے والے ڈرائیوروں کو بتایا گےا کہ وہ اﺅرلوڈنگ سے گریز کریں تاکہ قیمتی جانوں کے ساتھ کھلواڑ بند ہوسکے ۔ انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قطعی معاف نہیں کیا جائے گا۔