راجوری //راجوری ضلع میں عالمگیر کورونا وائرس کے نئے 170کیس درج کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ روز ضلع میں ایک خاتون لقمہ اجل بھی بنی ہے ۔ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ ہے رواں ماہ کی 17تاریخ تک ضلع میں بندشیں عائد رہیں گی ۔ضلع کے منکوٹ علاقہ کی کووڈ میں مبتلاخاتون کی گزشتہ روز میڈیکل کالج میں موت واقعہ ہو گئی جس کے آبائی علاقہ میں آخری رسومات کووڈ ایس او پیز کے تحت ادا کر دی گئی ہیں ۔اضافہ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ٹھاکر شیر سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ روز ضلع میں کووڈ کے مزید 170کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں جن میں سے راجوری سے 44،سندر بنی سے 44،کالا کوٹ سے 35درہال سے 20نوشہرہ سے 18اور کنڈی سے 9کیس شامل ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک سروئے کیا جارہا ہے جبکہ سرﺅے کے دو دنوں کے اندر ہی نئے درج شدہ مریضوں کو ادویات ودیگر سہولیات میسر کی جائیں گی ۔دوسری جانب ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار شون نے بتایا کہ کووڈ کرفیو کے دوران ضرور ی اشیاءکی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے حکم جاری کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں مختلف محکموں کے ملازمین ،سیکورٹی فورسز اور مریضوں کے علاوہ کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہاکہ سبزیوں ،دودھ ،بیکری اور کریانہ کی دکانیں صبح 7بجے سے 9بجے تک کھولی رہیں گی جبکہ پٹرول پمپ ،ایل پی جی کے سٹیشن ،راشن ڈپو و دیگر ضروری اشیاءکی دکائیں کھلی رہیں گی ۔