راجوری //راجوری بس سٹینڈ کے نزدیک فوجی کیمپ کی ایک حفاظتی دیوار گرنے کی وجہ سے راجوری میونسپلٹی کا ایک صفائی کرمچاری لقمہ اجل بن گیا ۔مرنے والے کی شناخت دھنی رام ولد لچو رام سکنہ پیر کانجو راجوری کے طورپر ہوئی ہے ۔پولیس حکام نے بتایا کہ منگل کی صبح مذکورہ صفائی کرمچاری صفائی ستھرائی کے سلسلہ میں اپنی خدمات انجام دے رہا تھا جس کے دوران فوجی کیمپ کی حفاظتی دیوار اچانک گر گئی اور مذکورہ صفائی کرمچاری ملبے تلے دب گیا ۔موقعہ پر موجود لوگوں نے صفائی کرمچاری کو ملبے سے نکال کر گو رنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دے دیا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔میونسپل حکام کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحوم صفائی کرمچاری محنت ولگن کےساتھ اپنی خدمت انجام دے رہا تھا لیکن بدقسمتی سے وہ ایک حادثے کا شکار ہو گیا ۔