راجوری //راجوری ضلع میں کووڈ قہر مسلسل جاری ہے جبکہ گزشتہ روز آٹھ افراد زندگی کی جنگ ہار گئے جبکہ ہلاکتوں کی مذکورہ تعداد ایک دن میں آج تک سب سے زیادہ ہے ۔انتظامیہ کے مطابق مذکورہ ہلاکتوں میں سے کچھ افراد میڈیکل کالج راجور ی او رکچھ ہی دیگر مقاما ت پر موت واقعہ ہو ئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کوٹرنکہ کے خبی علاقہ کی ایک خاتو ن کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کنڈی لایا گیا جہاں پر وہ دوران علاج زندگی ی جنگ ہار گئی ۔اسی طرح درہال کے تھنہ منگ گائوں کی ایک 78سالہ خاتون گھریلو قرنطینہ میں لقمہ اجل بن گئی ۔انتظامیہ نے بتایا کہ مذکورہ معاملات کے علاوہ میڈیکل کالج راجوری میں دوران علاج 6کووڈ مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔ہلاک ہونے والوں کا تعلق منجا کوٹ کے سروالہ ،کالا کوٹ ،راجوری ،درہال سلاری سندر بنی کوٹرنکہ اور بھملہ علاقوں سے ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری ٹھاکر شیر سنگھ نے بتایا کہ ضلع کے مختلف علاقوں میںمحکمہ صحت کی جانب سے کی گئی جانچ کے دوران 230نئے کووڈ معاملات سامنے آئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ نئے سامنے آنے والے معاملا ت میں سے سندر بنی سے 54کالاکوٹ سے 52درہال سے 43راجوری سے 40نوشہرہ سب ڈویژن سے 27اور کنڈی سے 14نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ضلع انتظامیہ نے لوگوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ وائرس کے پھیلا ئو کو کم کرنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں ۔