سمت بھارگو
راجوری// فوج کے دستوں نے بدھ کے روز راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر ملی ٹینٹوںکے ایک گروپ کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔حکام نے بتایا کہ مشتبہ افراد کو صبح 4.15 بجے کے قریب ترکنڈی فارورڈ ایریا سے اس طرف گھسنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر فوج نے فائرنگ شروع کی۔جموں میں واقع فوج کی وائٹ نائٹ کور نے تصدیق کی ہے کہ سرحد پار سے ملی ٹینٹوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا”معتبر انٹیلی جنس معلومات اور مسلسل نگرانی پر کارروائی کرتے ہوئے، 4 مارچ کی صبح ایل او سی کے ساتھ، بھمبر گلی کے عام علاقے میں ملی ٹینٹوں کی نقل و حرکت کا پتہ چلا‘‘۔اس نے X پر ایک پوسٹ میں کہا” قوت کے ساتھ جواب دیتے ہوئے اور اعلیٰ حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، وائٹ نائٹ کور کے الرٹ دستے تیزی سے متحرک ہوئے اور دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا‘‘۔19-20 فروری کو، فوج کے دستوں نے راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں ملی ٹینٹوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا، جس کے نتیجے میں کچھ ہتھیار اور گولہ بارود ضبط کیا گیا۔