مینڈھر //گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر میں عالمی یوم امن کے موقعہ پر ایک تقریب منعقد کی گئی ۔اس تقریب کا اہتمام شعبہ سیاسیات کی طرف سے کیاگیا جس میں سینتیس آر آر کا اشتراک بھی تھا۔ اس موقعہ پر کالج کے پرنسپل پروفیسر سید شبیر حسین شاہ نے صدارت کے فرائض انجام دیئے جبکہ کیپٹن کے کے سنگھ مہمان خصوصی تھے ۔شعبہ کے سربراہ پروفیسر مرتضیٰ احمد نے اپنے توسیعی خطبے میں اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔اس پروگرام میں پروفیسر محمد اکرم ، پروفیسر اے اے چوہدری ، شوکت حسین ، محمد الیاس ودیگران بھی موجو دتھے ۔اسی طرح کی ایک تقریب ڈگری کالج راجوری میں بھی منعقد ہوئی جس میں اڑتالیس آر آر کا تعاون بھی شامل تھا۔اس تقریب کا اہتمام پروگرام افسر بوائز ونگ این ایس ایس ڈاکٹر نسیم احمد نے کیاتھا۔ پروگرام کی صدارت کالج کے پرنسپل ڈاکٹر جے اے قاضی نے کی ۔اس موقعہ پر پروفیسر حقیقت سنگھ ایشر ، پروفیسر جاوید احمد مغل ، پروفیسر منگت رام شرما،ڈاکٹر سجار ملک ، ڈاکٹر غلام عباس ، ڈاکٹر شفیہ سلیم ، ڈاکٹر شیراز احمد ، پروفیسر جاوید اور ڈاکٹر طاہر شاہ بھی موجو دتھے ۔اس دوران اڑتالیس آر آر کے میجر پراتیک شرما مہمان خصوصی تھے ۔پرنسپل نے کہاکہ آج کی دنیا میں اس موضوع کی بہت زیادہ اہمیت ہے ۔