راجوری، پونچھ میں سیکورٹی ہائی الرٹ جاری جلسہ گاہ و ملحقہ علاقہ کو سیل کر دیا گیا، کڑی نگرانی کیلئے فورسز تعینات

سمت بھارگو
راجوری//جڑواں اضلاع راجوری اور پونچھ میں وزیر داخلہ مت شاہ کے آنے والے دورے کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکورٹی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ اس وی وی آئی پی کے دورے کے پیش نظر جڑواں اضلاع میں سیکوررٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اورسیکورٹی کو فول پروف بنانے کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری انتظامات کئے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان دنوں بنیادی توجہ اندرونی سیکورٹی پر مرکوز ہے جس کے لئے مختلف سیکورٹی فورسز اور ایجنسیوں نے ایک سیکورٹی پلان تیار کیا ہے جس پر مشترکہ طور پر عمل درآمد کیا جائے گا اور اس کے لئے دیگر علاقوں سے اضافی فورسز کو بھی بلایا گیا ہے تاکہ زمین پر بھاری تعیناتی اور افرادی قوت کو یقینی بنایا جاسکے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’تمام ضروری حفاظتی پروٹوکول پر عمل کیا جا رہا ہے اورگشت کے ساتھ دیگر حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلہ میں تلاشی کی کارروائیوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے۔اس مقام کے بارے میں جہاں مرکزی وزیر داخلہ مت شاہ 4 اکتوبر کو جلسہ کرنے والے ہیںکے آس پاس والے علاقوں کو بھی سیل کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پنڈال کو چاروں طرف سے سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں کوئی موومنٹ آرڈر نہیں ہے سوائے ان لوگوں کے جو جلسے کے انتظامات کرنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ نئے بس اسٹینڈ پر واقع دکانوں کی تفصیلی جمع کی گئی ہے اور توقع ہے کہ دکانداروں سے کہا جائے گا کہ وہ اکتوبر کے دوسرے دن کے بعد اپنے کاروباری ادارے بند رکھیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پنڈال کے اندر اور اس کے ارد گرد پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بھاری تعیناتی ہے اور کثیر درجے کی تعیناتی کی گئی ہے جبکہ مرکزی راستے کے علاوہ تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرنے کے لئے خاردار تاروں کی باڑ بھی لگائی گئی ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجوری محمد اسلم نے کہا کہ تمام ضروری حفاظتی پروٹوکول پر عمل کیا گیا ہے اور حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔