نئی دلی/تعلیم ،حج و اوقاف اور قبائلی امور کے وزیر چوہدری ذوالفقار علی نے یہاں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کی صدارت میں منعقدہ وقف بورڈز کی آل انڈیا کانفرنس میں شرکت کی۔اپنے خطبہ میں ذوالفقار علی نے وقف ایکٹ کے تحت اوقاف کی اِی۔ مونیٹرنگ اور دیگر پہلوؤں کے لئے مرکزی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔وزیر نے اوقاف جائیدادوں کو تحفظ دینے کے لئے اقدامات کرنے اور کام کاج میں بہتری لانے کے لئے مرکزی حکومت اور دیگر بورڈز کے ساتھ رابطہ میں رہنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔وزیر موصوف نے کہا کہ حج و ا وقاف بورڈز اور وقف کونسلوں کے ارکان کے مابین متواتر طریقے پر استفسار ہونا چاہئے۔کانفرنس کے دوران شہری وقف سمپتی وکاس یوجنا، تعلیمی سکیم، قومی وقف بورڈ ترقیاتی سکیم اور دیگر سکیموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔