جموں/سکولی تعلیم ، حج و اوقاف اور امور قبائلی کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے جموں میں اوقاف جائیدادوں سے متعلق جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ریذیڈنسی روڑ روڑ پر واقع اوقاف پالیکا بازار کمرشل کمپلیکس پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر کو بتایا گیا کہ اوقاف محکمہ کی طرف سے چار منزلہ شاپنگ کمپلیکس پر کام جاری ہے جو پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے ذریعے انجام دیا جارہا ہے۔کمپلیکس میں کثیر سطح بیسمنٹ گاڑیوں کو پارک کرنے کے لئے ، دکانیں ،ریستوران اور شوروم تعمیر کئے جارہے ہیں۔وزیر کو بتایا گیا کہ کمپلیکس پر اگست 2018ء تک کام مکمل کیا جائے گا۔ا س موقعہ پر بولتے ہوئے ذوالفقار نے کہاکہ جموں ریاست کا ایک اقتصادری اور تعلیمی مرکزہے اور اس کے اندر صنعتوں کے علاوہ بڑی تعداد میں تعلیمی ادارے کام کر رہے ہیں جو مستقبل کے شہریوں کے لئے جدید سہولیات فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس کمپلیکس کی تکمیل سے مالی فائدوں کے علاوہ لوگوں کو تمام طرح کی سہولیات فراہم ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ یہ عمارت اوقاف کے لئے ایک بڑا اثاثہ ہے جو نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔انہوںنے اوقاف محکمہ کے افسران سے کہا کہ وہ اس کمپلیکس کی دکانیں / آفس بلاک فروخت کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر تشہیری مہم شروع کرے۔ وزیر کو بتایا گیا کہ اب تک پالیکا بازار کے 48شاپنگ یونٹ فروخت کئے جاچکے ہیں۔جامع مسجد تالاب کھٹیکاںتالاب پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر نے متعلقہ ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ مرحلہ وار طریقے پر مسجد کے التوا میں پڑے کام مکمل کریں اور اس سلسلے میں مقررہ وقت کے مطابق کام تکمیل تک لے جائیں ۔تین منزلہ مسجد میں 25ہزار لوگ ایک وقت پر نماز ادا کرسکیں گے ۔بعد میں وزیر نے حضرت پیر بابا ظاہر علی شاہ ؒ کی زیارت پر حاضری دی اور ریاست کے امن اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔سپیشل افسر اوقاف راج محمد ، ایڈمنسٹریٹر اوقاف جموں اور دیگر سینئر افسران وزیر کے ہمراہ تھے۔