سرینگر //جموں و کشمیر میں مسلسل دوسری دن بھی کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ منگل کو 14دنوں کے بعد جموں صوبے میں3افراد وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 3افراد فوت ہوگئے ۔اس سے قبل 20جولائی کو جموں صو بے میں وائرس سے 5افراد فوت ہوئے تھے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4384ہوگئی ہے۔ اس دوران پچھلے 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 57ہزار228 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 12مسافروں سمیت 140افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائر سے مزید 140افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 70جموں جبکہ 70کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 70افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 70متاثرین میں سرینگر میں 21،بارہمولہ میں 7،بڈگام میں 5، پلوامہ میں 4،کپوارہ میں15، اننت ناگ میں 2،بانڈی پورہ میں 4،گاندربل میں 9،کولگام میں 2جبکہ شوپیان میں ایک متاثر ہوا ہے۔ کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کسی کی ومت واقع نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2237بنہ ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں پچھلے 12گھنٹوں کے دوان 70افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں 12بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 58افراد مقامی سطح پر وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 70متاثرین میں جموں میں 11، ادھمپور میں 3، راجوری میں 19، ڈوڈہ میں 15،کٹھوعہ میں 1،سانبہ میں 0،کشتواڑ میں 2، پونچھ میں 2، رام بن میں 5، اور ریاسی میں 12افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 21ہزار947تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں صوبے میں 14دنوں کے بعد 3افراد کورونا وائر سے فوت ہوئے ہیں۔مرنے والوں میں جی ایم سی جموں میں ایک، جی ایم سی ڈوڈہ میں ایک اور جی ایم سی راجوری میں ایک فوت ہوا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2147ہوگئی ہے۔
ملک میں 31ہزار نئے کیس، 422ہلاکتیں
یو این آئی
نئی دہلی//گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 38 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند ہو گئے ہیں اور اس دوران 30549 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔دریں اثنا پیر کو ملک میں 61 لاکھ 9 ہزار 587 افراد کو کورونا کی ویکسین لگا گئی۔ اب تک ملک میں 47 کروڑ 85 لاکھ 44 ہزار 114 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے ۔منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 30549 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 17 لاکھ 26 ہزار 507 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 38 ہزار 887 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 30896354 ہو گئی ہے ۔ ایکٹیو معاملے 8760 کم ہوکر چار لاکھ 4 ہزار 958 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 422 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 25 ہزار 195 ہو گئی ہے ۔