دنیا کا معمرترین 90سالہ تن ساز

کیلی فورنیا//90 سال کی عمر کا سن کر ہمارے ذہنوں میں کسی بھی شخص کے کمزوراور لاغر عمررسیدہ افراد کا تصور ابھرتا ہے جو عام طور پر چلنے پھرنے کے لیے بھی لاٹھی یا دوسرے فرد کے سہارے کا محتاج ہو۔مگر کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے جم ایرنگٹن کی شخصیت اس تصور کے بالکل برعکس ہے۔ 90 سال کی عمر میں بھی وہ باقاعدگی سے تن سازی ( باڈی بلڈنگ) کرتے ہیں اور جسمانی طور پر جوانوں کی طرح مضبوط اور چاق چوبند ہیں۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جم ایرنگٹن کو دنیا کا معمرترین تن ساز ( باڈی بلڈر) ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ امریکی شہری نے صرف 13 سال کی عمر میں تن سازی شروع کردی تھی۔ جم ایرنگٹن کے مطابق لڑکپن میں ایک روز ان کا ایک میڈیکل اسٹور پر جانا ہوا جہاں انہوں نے ایک جریدے کے سرورق پر تن سازوں کی تصویر دیکھی۔