ڈوڈہ //ڈوڈہ خطہ میں سیاحتی شعبہ کو فروغ دینے کی غرض سے ضلع انتظامیہ نے جے کے ایڈوینچر رافٹنگ گروپ کے اشتراک سے دریائے چناب پر رافٹنگ کی جس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ساگر ڈی ڈوئی فوڈے ،ایس ڈی ایم ٹھاٹھری اطہر آمین زرگر ،سی ای او بی ڈی اے راجندر کھجوریہ، ڈپٹی الیکشن آفیسر ادریس لون، ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی عادل اقبال و دیگر آفیسران نے حصہ لیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ ضلع انتظامیہ محکمہ سیاحت و بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے سیاحتی شعبہ کو فروغ دینے کے لئے کئی اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح اس خطہ کا رخ کر کے لطف اندوز ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ دریائے چناب پر رافٹنگ محفوظ ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورت نظارہ بن جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر میں رافٹنگ فیسٹیول منایا جا رہا ہے۔