سرینگر//سرینگر اور جموں میں دربار موسے وابستہ دفتروں کے کام کاج کوسراب قرار دیتے ہوئے سول سوسائٹی فورم نے برہمی کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سال اپریل میں کووِڈ- 19کی صورتحال کے بعد حکومت نے دونوں مقامات پر ان دفاتر کے کام کرنے کا وعدہ کیاتھا۔ایک مشترکہ بیان میں فورم کے چیئرمین عبدالقیوم وانی،جنرل سیکریٹری فاروق احمدترالی اورنائب صدرنصرت احمدبیگ نے کہاکہ حکومت کے احکامات کاغذوں تک ہی محدود رہے اورزمینی سطح پر انہیں عملایا ہی نہیں گیا۔وانی نے کہا لوگوں نے اس اقدام سے دونوں مقامات پردفاتر کے کام کرنے سے امیدیں لگارکھی تھیں،تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پران احکامات پرعمل نہیں کیاگیااور اس کے نتیجے میں عام لوگوں کوجموں اور سرینگر میں دفاتر کے کام کرنے کے سراب کی وجہ سے گوناں گوں مشکلات کاسامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ احکامات میں متعدد دفاتر جن کے سرینگر میںکام کرنے کاحکم جاری کیاگیاتھا،نے سرینگرمیں کام ہی شروع نہیں کیا،جس کی مثالیں جموں کشمیرپاورکارپوریشن اور جوائنٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن ہیں۔