گول//گول کے علاقہ داچھن میں ضلع رام بن کے معروف دینی ادارہ دارالعلوم نعمانیہ بانہال کی جانب سے ایک دستار بندی تقریب منعقد ہوئی ۔ یہ تقریب زیر سرپرستی مفتی ذوالفقار منعقد ہوئی اس موقعہ پر مفتی اعجاز احمد ،مفتی قمر الدین ،مولانا جمال الدین کے علاوہ دوسرے معزز شہری وحفاظ کرام موجود تھے ۔ اس موقعہ پر مقامی ایک معصوم کی دستار بندی کی گئی جو علاقہ داچھن کے غریب گھرانے سے تعلق رکھتاہے۔اس موقعہ پر مفتی ذوالفقار نے کہا کہ میرے مدرسے کا ایک الگ ہی طریقے ہے اور جب بھی اس مدرسے سے کوئی بچہ قرآن حفظ کرتا ہے تو اس کی دستار بندی اسی کے علاقے میں کی جاتی ہے تا کہ اس علاقے کے لوگ بھی اس کی افادیت ، عظمت کو پہچان سکیں اور یہ ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مزید تقریبات گول کے ٹھٹھارکہ ، سمڑ وغیرہ دوردرازعلاقوں میں الگے ایک دوروز میں انجام دئے جائیں گیں ۔