جموں //گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے آج گورنمنٹ میڈیکل کالج بخشی نگر کا دورہ کیا اور وہاں ضلع اودھمپور کے مجالٹہ علاقے میں سڑک حادثے میں زخمی افراد کی خیریت دریافت کی ۔ اُن کے ہمراہ پرنسپل جی ایم سی ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جی ایم سی کے علاوہ ہسپتال انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی تھے ۔ صلاحکار نے ہسپتال حکام کی طرف سے زخمیوں کو فراہم کی جا رہی طبی سہولیات کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ اس حادثے میں زخمی افراد کیلئے مفت طبی نگہداشت فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ مشیر موصوف نے کہا کہ اس حادثے میں ہوئے زخمی افراد کیلئے گورنر نے 20 ہزارروپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے ۔