کوٹرنکہ //خود کشی کی روکتھام کے عالمی دن کی مناسبت سے کوٹرنکہ سب ڈویژن میں محکمہ صحت کی جانب سے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔اپنے خطاب کے دوران بلاک میڈیکل آفیسر کنڈی ڈاکٹر اقبال ملک نے خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے کی گئی نشاندہی کے مطابق ہر برس 70ہزار افراد مختلف وجوہات کی بنیاد پر کود کشی کرتے ہیں جبکہ جنوب مشرقی ایشیائی خطے میں خودکشی کی شرح سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق خودکشی 15-19 سال کی عمر میں موت کی چوتھی بڑی وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ خودکشی کے کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ اب وقت آگیا ہے کہ اس معاملہ کو سنجیدگی کےساتھ لے کر سماج میں بڑے پیمانے پربیداری پیدا کی جائے ۔خودکشی کی روک تھام کی کوششوں میں معاشرے کے متعدد شعبوں بشمول صحت،تعلیم ، مزدوری ، زراعت ، کاروبار ، انصاف ، سیاست اور میڈیا کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کی ضرورت ہے۔اس موقعہ پر دیہاتی سطح پر مزید آگاہی کے لیے عملے میں ایک پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کی پمفلٹ اور ہارڈ کاپی بھی تقسیم کی گئی۔پروگرام میں کمیونٹی کے کئی ممبران ، ہیلتھ سٹاف ، آشا ورکرز اور عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔