بڈگام +کنگن+ٹنگمرگ// خانصاحب بڈگام میں المناک حادثہ میں3 سالہ بچی کی موت ندی میں ڈوبنے سے واقع ہوئی۔پولیس کے مطابق خانصاحب کے علاقہ تھیزووڈر میں اتوار کی صبح المناک حادثہ میں3 سالہ کمسن بچی عارفہ جان دختر شوکت احمد نجار صحن میں کھیل رہی تھی کہ اس دوران کھیلتے کھیلتے پاس میں بہنے والی ندی میں ڈوب گئی۔ بعد میں بچی کی نعش کو بازیاب کرلیا گیا۔ادھر پرنگ کنگن میں ایک نوجوان نہانے کے دوران ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا ۔17سالہ شعیب احمد میر ولد نذیر احمد میر ساکنہ نلہ نجون کنگن نالہ سندھ میں نہا رہا تھا کہ اس دوران مذکورہ نوجوان پانی میں ڈوب گیا ۔ لوگ جائے حادثے کی طرف دوڑ پڑے۔ پولیس نے مقامی لوگوں اور ایس ڈی آر ایف کی مدد سے قریب دو کلو میٹر دور وسن کنگن سے اس کی لاش برآمد کی ۔ ادھرکنزر کے رتنی پورہ بونہ گام گائوںمیں سنیچر کی شب ساڑھے9بجے 17سالہ دوشیزہ خوشبو اختر دختر عبدالمجید وانی کرنٹ لگنے سے فوت ہوئی۔ وہ رسوئی گھر میں ہیٹر پر رات کا چاول پکا رہی تھی اس دران اچانک اسے کرنٹ لگ گی جس سے وہ بہوش ہوکر گر پڑی۔ اسے فوری طور کنزر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ رات دیر گئے دوشیزہ کو سپردخاک کیا گیا۔