جموں//سےکرےٹری تعلیم فاروق احمد شاہ نے کئی سینئر افسران کے ہمراہ ڈائرےکٹورےٹ آف سکول اےجوکےشن جموں اور سٹےٹ انسٹیچوٹ آف اےجوکےشن جموں کا اچانک معائنہ کرکے روزانہ سرگرمیوں کا جائزہ لےا ۔ انہوں نے ناظم تعلیم جموں کے دفتر مےں متعلقین کو ہداےات جاری کیں کہ وہ زےر التو اترقیوں کو جلد از جلد حل کرےں اورسکولوں مےں دوپہر کے کھانے کی سکیم کو مزید موثر بنانے اور طالب علموں کو معےاری غذا فراہم کرنے کے لئے کارگر اقدامات کرےں۔ انہوں نے ایس آئی ای جموںاور ایس آئی ای کشمیر کے سربراہان کو ہداےات جاری کئے کہ وہ ادارے کی سالانہ سرگرمیوں کا کلےنڈر ترتیب دے کر اُس کی عمل آوری کو ےقینی بنائےںتاکہ اساتذہ کے ذریعے اس کا براہ راست فائدہ طالب علموں کو پہنچ سکے۔انہوں نے وہاں موجود تمام عملے سے تاکید کی کہ وہ اپنے فرائض تندہی سے انجام دیں تاکہ طالب علموں کو درس و تدریس کے بہتر مواقعے فراہم کئے جاسکےں۔اس دوران پرائےوےٹ سکولوں کی فیس فکزیشن کمیٹی کی میٹنگ مےں کمیٹی کے چیئر مےن جسٹس(ریٹائرڈ) حکیم امتےاز اور سےکرےٹری تعلیم فاروق احمد شاہ کی موجودگی مےں ہوئی اےک میٹنگ کے دوران40کےسوں کو حل کےا گےا۔متعلقہ کمیٹی ، نجی تعلیمی اداروں اور دیگر متعلقین کے مابےن بہتر تال مےل کو ےقینی بنانے کے سلسلے مےں سےکرےٹری تعلیم نے جوائنٹ ڈائرےکٹرسےنٹرل کشمیر عابد حسےن کو کشمیر صوبے اور جوانٹ ڈائرےکٹر جموں چرن دیپ سنگھ کوجموں کے لئے نوڈل افسران کے طور نامزد کےا۔