کشتواڑ //حضرت شاہ فریدالدین بغدادی ؒ کا 343 واں سالانہ عرس پاک امسال بھی کورونا لاک ڈائون کے سبب مختصر ہی منایا گیا۔ یہ ہرس پاس ہر سال 21جون کو نہایت ہی عقیدت واخترام کے ساتھ منایا جاتا تھا۔ جہاں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند جموں کشمیر و ملک کے مختلف کونوں سے اس استان عالیہ پر حاضری دینے آتے تھے وہیں گزشتہ سال کی طرح امسال بھی بندشوں کے سبب عقیدت مند وںکی تعداد نہ کے برابر رہی۔ اس سال بھی آس پاس کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ہی دربار میں حصہ لے سکے ۔اگرچہ اس زیارت شریف پر درود وازکار اور ختمات مظمات کا سلسلہ دو ہفتوں سے جاری تھا تاہم بہت ہی کم لوگوں کو مزار پر آنے کی اجازت تھی جبکہ آج بھی لوگوں کو ایس او پی پر عمل کرکے ہی درگاہ میں جانے کی اجازت دی گی۔عرس کے پیش نظر ضلع بھر میں حفاظت کے سخت انتظامات کئے گے تھے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے بھی درگاہ کا دورہ کیا اور وہاں انتظامات کا جائزہ لیا۔واضح رہے کہ ہرسال شاہ فریدالدین بغدادی کے آستانِ عالیہ پر ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندو عقیدتمند بھی حاضری دیا کرتے تھے ،جہاں حضرت شاہ محمد فریدالدین بغدادی کے تبرکات کی زیارت کرائی جاتی تھی وہاں ہی ان کی زندگی پر روشنی ڈالی جاتی تھی۔