سرینگر /عظمیٰ نیوز سروس/جموں و کشمیر حکومت نے حج 2026 کے دوران عازمین کی مدد کے لیے 25 افسران اور اہلکاروں کو سعودی عرب میں تعینات کیا ہے۔یہ فیصلہ حج کمیٹی آف انڈیا، ممبئی کے ذریعہ ان کے انتخاب کے بعد کیا گیا۔حکم نامے کے مطابق، عہدیداروں کو عارضی طور پر جدہ میں ہندوستان کے قونصلیٹ جنرل میں تعینات کیا جائے گا، جہاں وہ ریاستی حج انسپکٹر کے طور پر فرائض انجام دیں گے اور سالانہ عازمین حج کے دوران یونین ٹیریٹری سے آنے والے عازمین کو ضروری تعاون اور رابطہ فراہم کریں گے۔