مشتاق الحسن
ٹنگمرگ//اگری کلان ماگام سڑک حادثے میں زخمی ٹنگمرگ کا دوسرا لیکچرار صورہ ہسپتال میں زندگی کا جنگ ہار گیا۔8 جولائی کو اگری کلان ماگام میں ایک نجی ورک شاپ کے نزدیک ہوئے المناک سڑک حادثے میں زخمی دوسرا لیکچرار شبیر احمد ڈار ولدثناوللہ ڈار ساکنہ گوفہ بل کنزر چھ روز بعد صورہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔جوں ہی مرحوم کی موت کی خبر پھیل گئی تو سب ڈوثرن میں صف ماتم بچھ گیا، معلوم رہے کہ اس المناک سڑک حادثے میں ٹنگمرگ سے تعلق رکھنے والے دو لیکچرار زخمی ہوگئے تھے جن میں 9 جولائی کو منظور احمد ملک انتقال کرگئے تھے ۔8 جولائی کو ایک کریٹا گاڈی زیر نمبر Jko5j 6671جسے مشتاق احمد گنائی ساکنہ اسکندر پورہ چلایا تھا نے دو لیکچراروں کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا تھا ۔ماگام پولیس تھانے میں پہلے ایک ایف ائی آر درج ہے جبکہ گاڈی کا ڈرائیور گرفتار ہوا ہے۔