سرینگر/عظمیٰ نیوز سروس/ضلع بارہمولہ میں اتوار اورپیرکی درمیانی شب 3.6 شدت کا ہلکا زلزلہ محسوس کیا گیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔قومی مرکز برائے زلزلہ پیما (این سی ایس) کے مطابق زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز ضلع بارہمولہ میں زمین کی سطح سے تقریباً 10 کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا۔زلزلے کے جھٹکے ضلع بارہمولہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے، جس کے باعث کئی افراد نیند سے بیدار ہو کر احتیاطاً گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کے مطابق کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان یا کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی تھی۔قابل ذکر ہے کہ رواں سال فروری میں بھی بارہمولہ ضلع میں 4.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کا مرکز پٹن علاقہ تھا۔