سیکورٹی بندوبست ،تعیناتی،نگرانی نظام اور ہنگامی ردعمل پر بریفنگ،ہم آہنگی مضبوط بنانے پر زور
عظمیٰ نیوزسروس
ادھم پور // جنرل آفیسر کمانڈنگ وائٹ نائٹ کور لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرانے جی او سی کاؤنٹر انسَر جینسی فورس (سی آئی ایف) ڈیلٹا میجر جنرل اے پی ایس بال کے ہمراہ ضلع ادھم پور کے علاقے بسنت گڑھ کا دورہ کیا تاکہ موجودہ سکیورٹی صورتحال اور جاری آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔فوجی کمانڈر کو موجودہ سکیورٹی بندوبست، فورس کی تعیناتی، نگرانی کے نظام اور ہنگامی ردعمل کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس دوران آپریشنل فریم ورک کو مزید بہتر بنانے اور مستحکم اندرونی علاقوں کے لیے مختلف اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط کرنے پر خصوصی بات چیت کی گئی۔دورے کے دوران جی او سی وائٹ نائٹ کور نے مشکل حالات میں ملک کی حفاظت کے لیے فوجیوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کی تعریف کی۔