جموں// جیکفڈ کے وائس چیئرمین منیش شرما نے بلاور کے گائو ں منڈالی میں واقع منڈالی چاول مل کا معائینہ کیا۔انہوں نے مل کی خستہ حالی پر تشویش کا اظہار کیا ۔انہوں نے مل کے گرد ونواح زمین کی نشاندہی کرکے اس کی تار بندی کرنے کی متعلقہ حکام کو ہدایات دیں اور ناجائز تجائو زات کو فوری طور پر ہٹانے کی افسروں کو تاکید کی۔وی سی نے اس موقعہ پر علاقہ کے کسانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے ساتھ زراعت سے متعلق متعددامور زیر بحث لائے۔